قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا ایک روز میں چوتھا اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمینٹیرینز بھی شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن و حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور حکومتی اتحاد کی جماعتیں آئینی عدالت پر مشروط طور پر رضا مند ہوگئیں۔
قومی اسمبلی میں خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی قواعد و ضوابط اور نظام کار کے اجلاس شرکت کیلئے راجہ پرویز اشرف، رانا تنویر، عرفان صدیقی، انوشہ رحمان پہنچے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، اعجاز الحق، سید نوید قمر بھی اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچے، پی ٹی آئی کا وفد بھی خصوصی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچا۔
بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے۔
بعدازاں خورشید شاہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ ابھی کچھ طے نہیں ہوا، ابھی تک کابینہ میں آئینی ترامیم کا مسودہ نہیں گیا۔
انکا کہنا تھا کہ جب تک کابینہ منظوری نہیں دے گی مسودہ نہیں دے سکتے، کابینہ کی منظوری کے بعد مسودہ آئے گا۔