ماڈل قندیل بلوچ کی میت ڈیرہ غازی خان میں پہنچا دی گئی ہے ، نماز جنازہ گیارہ بجے ادا کی جائےگی ۔
ماڈل قندیل بلوچ کی میت کو ڈیرہ غازی خان میں آبائی علاقے شاہ صد ر دین پہنچا دیا گیاہے اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کی جائےگی ۔
گزشتہ روز ملتان کے علاقہ مظفر آباد میں قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔
نشتر اسپتال ملتان سے قندیل بلوچ کی لاش اُن کے والد ، والدہ اور بہن نے وصول کی تھی ۔