• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ ارض پر زندگی کی بقاء کے لیے نہایت اہم ہے۔

مریم نواز نے ’ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحول دشمن سرگرمیوں کے باعث اوزون تہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوزون تہہ کو نقصان پہنچنے سے ماحولیاتی تبدیلیوں، بیماریوں اور دیگر خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہی ماحول کی بہتری کے لیے متعدد پروجیکٹس پر کام شروع کر دیا تھا جن میں ای بائیکس اور پلاسٹک بیگز کے استعمال کا خاتمہ سرِ فہرست ہیں۔

قومی خبریں سے مزید