• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سپریم کورٹ کے اوپر عدالت بنانا چاہ رہی ہے: عمر ایوب


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ سارا فراڈ ہے، حکومت جو ترامیم کرنے جا رہی ہے وہ بڑی خطرناک ہیں۔

گوجرانوالہ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ یہ غلط ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کے اوپر ایک عدالت بنانا چاہ رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ اپنی من مانی وہاں سے کروائیں، اس کی ہم نے مخالفت کی۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی مخالفت کی ہے، جب ترامیم ہوتی ہیں تو ایک ایک شق پر بحث ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ پر 8 ماہ لگے اور اٹھارہویں ترمیم پر ایک سال لگا تھا، آئینی ترامیم کے لیے ایک دو دن نہیں، یہ مہینوں کا کام ہے۔

قومی خبریں سے مزید