بچوں کی نازیبا تصاویر کے معاملے پر براڈکاسٹر ہیو ایڈورڈ جیل جانے سے بچ گئے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق براڈکاسٹر ہیوایڈورڈ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ نے 6 ماہ کی معطلی کی سزا سنا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیو ایڈورڈ کو 6 ماہ کی معطلی کی سزا کے ساتھ دو برس تک دوبارہ جرم کرنے پر سزا کاٹنی ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیو ایڈورڈ کو فون سے 41 نازیبا تصاویر برآمد ہونے پر پولیس نے 3 الزامات پر چارج کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 62 سالہ ہیو ایڈورڈ نے اس سال اپریل میں نوکری سے استعفیٰ دے دیا تھا۔