مفرور ملزم اسد کھرل کی تلاش کےلئے لاڑکانہ کے قریب گوٹھ پٹھان ابڑو میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران دس افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان پر سنگین مقدمات درج ہیں ،ملزمان کو اسدکھرل کی سرپرستی حاصل ہے۔
پانچ روز قبل رینجرز کی تحویل سے وزیرداخلہ سندھ کے بھائی کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کی گرفتاری کے لئے رینجرز نے اپنی کاروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوےگوٹھ ابڑو میں سرچ آپریشن کیا ۔
آپریشن کے دوران دس افراد کو گرفتار کیاگیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ۔تمام افراد پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں ملوث بتائے جاتے ہیں،جنہیں ملزمان کو اسد کھرل کی پشت پناہی حاصل ہے۔
پانچ روز قبل رینجرز کی حراست سے فرار ہونے والے اسد کھرل کے واقعے کی ایف آئی آر بھی ابھی تک درج نہیں کی جا سکی ہے۔