• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام آدمی پارٹی نے آتیشی مارلینا کو نئی دلی کی وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کی جانب سے آتیشی مارلینا کو دلی کی نئی وزیرِ اعلیٰ نامزد کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کے استعفے کے بعد آتیشی مارلینا وزیرِ اعلیٰ دلی کا عہدہ سنبھالیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف منسٹر کے عہدے کے لیے کئی عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے نام زیرِ گردش تھے۔ 

آتیشی مارلینا کا نام سب سے اوپر تھا جس کی بڑی وجہ آتیشی کا اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد پارٹی میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی اجلاس میں اروند کیجریوال نے دو روز میں مستعفیٰ ہونے کا کہا تھا۔

اروند کیجریوال نے ریاستی انتخابات فروری کے بجائے نومبر میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی حکومت کو برطانوی راج سے زیادہ آمریت پسند قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید