• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکے اسرائیلی کارروائی ہیں، دشمن کو سزا ضرور دی جائے گی، حزب اللّٰہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں کے بعد حزب اللّٰہ نے بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو دھماکوں کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ 

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے متعلق تمام حقائق اور معلومات کی جانچ کے بعد اسرائیل کو مکمل ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

تنظیم نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے والی اس مجرمانہ جارحیت کا مکمل ذمہ دار دشمن اسرائیل ہے۔ فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

لبنانی تنظیم کا کہنا تھا کہ غدار اور مجرم دشمن کو اس جارحانہ فعل کی سزا ضرور دی جائے گی۔ 

علاوہ ازیں بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ پیجر دھماکوں میں محفوظ رہے ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک حزب اللّٰہ عہدیدار کا کہنا تھا کہ دھماکے گروپ کے مواصلاتی نظام کے خلاف اسرائیلی کارروائی ہے۔ 

حزب اللّٰہ عہدیدار نے کہا کہ تنظیم کے ارکان کے استعمال میں نئے ماڈل کے پیجر پہلے گرم ہوئے پھر پھٹ گئے۔ 

واضح رہے کہ لبنان میں حزب اللہ ارکان کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز دھماکوں سے پھٹ گئیں جن میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں زخمی کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ 

دوسری جانب اقوام متحدہ نے لبنان میں پیجرز ڈیوائس دھماکوں پر اظہار تشویش کیا۔ 

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ لبنان میں پیش رفت انتہائی تشویشناک ہے۔ لبنان میں غیر مستحکم حالات پیدا کرنے کی پیش رفت پر تشویش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید