• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شہری سے 9 لاکھ روپے چھیننے والے ملزمان گرفتار


کراچی کے علاقے کورنگی میں شہری سے رقم چھیننے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 13ستمبر کو کورنگی زمان ٹاؤن میں شہری سے 9 لاکھ روپے چھینے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان سے چھینے ہوئے 8 لاکھ 45 ہزار روپے اور 2 پستول برآمد ہوئی ہیں۔

ملزمان بینک سے رقم لے کر آنے والوں کو لوٹتے تھے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان اور الیاس کے نام سے ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید