• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آپریشنل مسائل کے باعث اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور دبئی کی 8 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس کی 10 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

اسلام آباد سے نجی ایئر لائن کی کراچی اور کوئٹہ کی پروازیں ای آر 502، 503، 540 اور 541 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ملتان سے دبئی کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 221 اور 222 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور سے دبئی کی پی آئی اے کی 2 پروازوں پی کے 203 اور 204 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 304 آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے رات 10 بجے روانہ ہو گی۔

کراچی، جدہ، لاہور، لندن، اسلام آباد کی پروازیں 1 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔

لاہور اور اسلام آباد سے نجی ایئر لائن کی کراچی کی 2 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے کی تاخیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید