• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ سے دھوکا کیا گیا کہ میری پینٹنگز گم ہوئی ہیں: آرٹسٹ سیفی سومرو

سیفی سومرو--- تصویر جیو نیوز اسکرین گریب
سیفی سومرو--- تصویر جیو نیوز اسکرین گریب

آرٹسٹ سیفی سومرو نے کہا ہے کہ مجھ سے دھوکا کیا گیا کہ میری پینٹنگز گم ہوئی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سیفی سومرو نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ میری پینٹنگز گم ہوگئی ہیں، میں نے فریئر ہال انتظامیہ کو کوئی نوٹس نہیں بھیجا۔

سیفی سومرو نے کہا کہ میرے نام پر کچھ لوگ فریئر ہال گئے، میں نے کسی کو نہیں بھیجا تھا، پینٹنگ کی واپسی اور ہرجانے کے لیے آج فریئر ہال انتظامیہ کو درخواست دوں گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز چوری ہونے کے بعد ڈرامے میں نظر آئی تھی جس کے بعد پولیس کو فن پاروں کی چوری کی درخواست جمع کروا دی گئی تھی۔

سیفی کی اس پینٹنگز کے چوری ہونے کی درخواست فرئیر پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 2017 میں سیفی سومرو کی پینٹنگز کی نمائش فرئیرہال میں ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید