• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد

شہزادہ محمد بن سلمان(فائل فوٹو)۔
شہزادہ محمد بن سلمان(فائل فوٹو)۔

سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔ 

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کے سالانہ اجلاس سے اپنے والد خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کی جانب سے خطاب کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی سنگین حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ 

سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کیلئے راہیں ہموار کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید