غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانیہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
لندن میں ہزاروں افراد کی جانب سے ریلی نکالی گئی، فلسطین کے حامی مظاہرین نے غزہ کے شہدا سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے ٹریفلگر اسکوائر پر علامتی لاشوں کے تھیلے رکھ کر حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب نیدرلینڈز میں بھی سیکڑوں افراد نے ریلی نکالی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔