• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا مقامی حکومتوں سے متعلق مجوزہ ترمیمی بل جمع


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نےقومی اسمبلی میں مقامی حکومتوں کے یکساں نظام کےلیے مجوزہ آئینی ترمیمی بل جمع کروادیا۔

ایم کیو ایم نے بل کو 26 ویں ترمیمی ایکٹ 2024ء کا نام دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں مقامی حکومتوں کا یکساں نظام قائم کیا جائے۔

ترمیمی بل میں کہا گیا کہ 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہر میں میٹرو پولیٹن سٹی گورنمنٹ تشکیل دی جائے گی۔

ایم کیو ایم کے بل میں مزید کہا گیا کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات الیکشن کمیشن کے ذریعے کرائے جائیں گے، میئر یا چیئرمین براہِ راست منتخب کیا جائے گا۔

بل میں تجویز دی گئی کہ میئر کو میونسپل سروسز فراہم کرنے والے تمام اداروں پر کنٹرول حاصل ہوگا، ہر مقامی حکومت اپنے پہلے اجلاس کی تاریخ سے 5 سال تک جاری رہے گی۔

ترمیمی بل میں یہ بھی کہا گیا کہ آئین میں مقامی حکومتوں کے کردار، ذمے داری اور اختیارات کی واضح وضاحت کرنا ضروری ہے۔

بل میں تجویز دی گئی کہ مجوزہ آئینی ترمیمی بل میں میئر کو میونسپل سروسز فراہم کرنے والے تمام اداروں کا کا کنٹرول دینے اور صوبائی اور مقامی حکومتوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا یکساں فارمولا لاگو کرنے سمیت مختلف تجاویز دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید