• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کامران ٹیسوری کا پی پی اور ایم کیو ایم کو ایک میز پر بیٹھانے کا عزم


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پر ایک میز پر بیٹھانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کی دونوں بڑی جماعتیں مل کر صوبے کی خدمت کرسکتی ہیں۔ ایم کیو ایم اور پی پی پی کو ایک میز پر بیٹھاؤں گا۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت معاشی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ نےکہا کہ ہم نے کاروبار کے لیے قرضہ حسنہ دینے کا پروگرام شروع کیا ہے، آج کیرئیر کونسلنگ کا گورنر ہاؤس میں پہلا سیشن ہے۔ ہم نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرا کر آئی ٹی گیٹ بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کی بائیک چوری ہو اور 6 ماہ میں نہ ملی تو ایف آئی آر دیکر ہم سے لے، ان تمام پروگرامز میں نہ سندھ حکومت کا پیسہ ہے نہ گورنر ہاؤس کا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسکالرشپ میں بچوں کی معاونت کے لیے آج سیل قائم کیا جائے گا، پروگرام کے تحت میرٹ پر بچوں کو بیرون ملک تعلیم کے لیے بھجوائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید