• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے‘ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہےکہ پارلیمان کی بالا دستی اولین ترجیح ہے۔ پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان مضبوط ہو گا تو ملک کا نظام مضبوط ہو گا۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (پیپس) کے زیر اہتمام ورکشاپ میں شرکت کرنے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ اسپیکر نے کہا کہ موثر قانون سازی کیلئے تحقیق اور اراکین کی پارلیمانی امور میں مہارت ضروری ہے۔
اسلام آباد سے مزید