پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف قومی سطح پر کارروائی کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔