• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے والد، میوزک ڈائریکٹر ویپن ریشمیا چل بسے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کے گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کے والد میوزک ڈائریکٹر ویپن ریشمیا 87 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویپن ریشمیا نے گزشتہ رات 8 بج کر 30 منٹ پر ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں آخری سانس لی۔

 ویپن ریشمیا کو سانس لینے میں دشواری اور صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

87 سالہ ویپن ریشمیا بالی ووڈ انڈسٹری کے تجربہ کار میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار ہمیش ریشمیا کے والد تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویپن ریشمیا کی آخری رسومات آج جوہو میں ادا کی جائیں گی جہاں ان کی میت کو پہلے گھر لایا جائے گا اور انہیں آخری خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔


دوسری جانب بالی ووڈ گلوکار کمار سانو نے آج صبح سوشل میڈیا پر ویپن ریشمیا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آنجہانی ویپن ریشمیا کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید