• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمریتا شروڈکر کا اپنی بہن شلپا کے ساتھ تلخ کلامی کا انکشاف

بگ باس 18 نے شو دیکھنے والوں کو گزشتہ تین ماہ سے اپنے سے جوڑے رکھا ہے، شو کے دوران بڑے پیمانے پر ڈرامہ، ہنسی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

شو کے کنٹسٹنٹ نے اس موقع پر اپنی ذاتی زندگیوں کے بارے میں تجربات شیئر کیے اور حیران انکشافات کیے۔ اس میں سے کچھ انتہائی چونکا دینے والی باتیں یہ ہیں۔ 

ایک جذباتی قسط میں 51 سالہ بھارتی اداکارہ اور فوٹو ماڈل شلپا شروڈکر نے اپنی بہن نمریتا شروڈکر سے گھر میں داخل ہونے سے ہونے والی تلخ کلامی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اپنی بہن کے ساتھ جھگڑے کا اعتراف کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں۔ 

شلپا شروڈکر کے مطابق میری اور نمریتا کی ایک فائٹ گھر میں داخل ہوتے وقت ہوئی، جس کے بعد دو ہفتے تک ہماری بات چیت نہیں ہوئی۔ اس دوران میں اسے بہت مس کرتی رہی۔

بھارتی ریاست ارونا چل سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ چم دارنگ نے بھی اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شو جوائن کرنے سے پہلے دس سال تک ایک ریلیشن شپ میں تھیں، انھوں نے اس موقع پر اشارہ دیا کہ شو کے اختتام پر وہ کرم ویر مہرہ سے قربت کے باوجود دوبارہ اپنے سابق دوست سے رابطہ کرسکتی ہیں۔  

بھارتی ٹی وی ایکٹر ویوین دیسنا نے اپنی اہلیہ نورین آل سے اپنی محبت کی کہانی سنائی۔ معروف بھارتی پاور لفٹر اور فٹنس انفلوئنسر رجت دلال نے پاور لفٹنگ کے حوالے سے اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں جدوجہد سے شرکا کو آگاہ کیا۔

 ٹیلی ویژن اداکارہ چاہت پانڈے نے اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں بتایا، جبکہ اویناش مشرا نے اپنی کتھا سنائی۔ شو میں کرن ویر مہرہ، عارفین خان، سارہ عارفین، ایشا سنگھ و دیگر بھی شریک تھے۔ 

بگ باس 18 کا فائنل 19 جنوری کو رات 9 بجے پیش کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید