• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں: امریکی صدر جو بائیڈن


امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔ 

امریکا میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون کو سراہا۔

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان متبادل توانائی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید