• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا بیٹے تیمور علی خان سے متعلق دلچسپ انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل کرینہ کپور نے اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ میرے 6 سالہ بڑے بیٹے تیمور علی خان خود کو شہرت یافتہ بچہ سمجھتے ہیں۔

کرینہ کپور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب بھی تیمور خان گھر سے نکلتے ہیں تو میڈیا انہیں کوریج دیتا ہے اور ان کی تصویریں بناتا ہے، میڈیا کے اس برتاؤ پر تیمور علی خان سمجھتے ہیں کہ وہ مشہور ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار تیمور علی خان نے مجھ سے کہا کہ میڈیا میری تصویریں بناتا ہے، میں مشہور شخصیت ہوں، اس پر میں نے تیمور سے کہا کہ نہیں آپ نہیں، میں مشہور شخصیت ہوں۔

کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ابھی بچے چھوٹے ہیں، ان چیزوں کو سمجھ نہیں سکتے، میں نے تیمور کو بتایا ہے کہ آپ ابھی کچھ نہیں ہو، آپ نے کچھ نہیں کیا ہے۔


اداکارہ نے کہا کہ تیمور علی خان کا سوچنا ہے کہ وہ ایک دن مشہور ہوں گے، اگرچہ ان کے ذہن میں ابھی فلمیں نہیں ہیں مگر وہ سوچتے ہیں کہ انہیں مشہور ہونا ہے، حالانکہ وہ ابھی صرف فُٹ بال کھیلنے کے شوقین ہیں۔

بالی ووڈ کی بیبو نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ میری کچھ فلمیں دیکھیں گے اور میں انہیں فٹ بال سے دور کر دوں گی، آپ جانتے ہیں کہ اس عمر میں تمام لڑکے کیسے ہوتے ہیں؟

یاد رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے 2012ء میں اداکار سیف علی خان کے ساتھ شادی کر لی تھی۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے 2 بیٹے ہیں، بڑے بیٹے تیمور علی خان 2016ء جبکہ چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان 2021ء میں پیدا ہوئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید