بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی حال ہی میں ایوارڈ جیتنے کے بعد کی گئی تقریر وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز 2024ء کی تقریب میں ایشوریا رائے کو فلم ’پونیئن سیلوان 2‘ کے لیے بہترین اداکارہ (کریٹکس) کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
اس تقریب میں ایشوریا رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ آئی تھیں۔
تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ایشوریا رائے بچن نے بات کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا ساتھ آنے کے لیے شکریہ ادا کیا اور اس سے محبت کا اظہار کیا۔
ان کا اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کا یہاں ہونا میرے لیے بہت خاص ہے۔
ایشوریا رائے کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد بیٹی سے محبت کا اظہار کرنے کا انداز سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔