بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو عوام نے بچانا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ ہمیں کبھی بھی ملٹری کورٹ میں لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے لوگ ملٹری جیل میں ہیں، ہمارا بھانجا بھی ملٹری جیل میں ہے، کسی کو معلوم نہیں کہ ان کو کب اور کتنی سزا ہوجائے گی۔
علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اب یہ قانون لانا چاہتے ہیں کسی کو بھی اٹھا کر لے جائیں، دعویٰ کیا کہ جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا دینی ہے۔