رحیم یار خان میں بیٹے پر تشدد ہوتا دیکھ کر متاثرہ شخص کا باپ صدمے سے چل بسا۔
پسند کی شادی کرنے پر دولہے کے 45 سالہ کزن کو دلہن کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور تیز دھار آلے سے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے تھے۔
پولیس کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ شیدانی کے علاقے جند والی سڑک پر پیش آیا جہاں سرِعام ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ماہ قبل متاثرہ شخص کے کزن نے ملزمان کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے بھائیوں نے بدلہ لینے کے لیے لڑکے کے 45 سالہ رشتے دار پر تشدد کیا۔
بعد ازاں زخمی شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔