چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے لاہور جلسے کے بروقت اختتام کو انتظامیہ سے جوڑ دیا۔
لاہور جلسے کا اجازت نامہ (این او سی) ملنے کے بعد ویڈیو بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لاہور جلسہ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ سے درخواست ہے راستوں میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرے، رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچیں گے اور ہم جلسہ بروقت ختم کرسکیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ پارٹی ورکرز لاہور جلسے میں پرامن طریقے سے شرکت کریں گے، کارکنوں سے اپیل ہے 1 بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں تاکہ وقت پر سارا عمل ہو۔