• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز کے منافع میں کتنی کمی ہوگی ورکنگ جاری ہے، ذرائع وزارت توانائی


وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 کے قریب انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے، بات چیت ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ منافع میں کمی سے متعلق آئی پی پیز کا رویہ لچکدار ہے، منافع میں کتنی کمی ہوگی ورکنگ جاری ہے۔


وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 آئی پی پیز بند کی جا رہی ہیں، نام ابھی نہیں بتا سکتے، ضروری نہیں تمام آئی پی پیز سے بات چیت کے نتائج کا ایک ہی بار اعلان ہو، جن آئی پی پیز سے بات چیت حتمی ہوگی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید