وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل پر لشکر کشی کی دھمکی پوری ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، 3 دن باقی رہتے ہیں، ہم اٹک کے پُل پر اُن کا انتظار کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اسپیکر کا خط آئین اور قانون کے مطابق لکھا گیا، اگر اُس میں قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے تو وقت اُس کا فیصلہ کرلے گا، قانون کی تشریح کرنا ہمارا حق ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی سیاسی پوزیشن کا دفاع کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، سیاست کا حسن ہے کہ امید کا دامن نہیں چھوڑا جاتا، مولانا فضل الرحمان سے کہوں گا نیت پر شک نہیں کریں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کون سا ایسا وکیل ہے جو سیاسی نہ ہو سب سیاسی ہیں، اسپیکر کا لکھا گیا خط قانون قاعدے کے مطابق ہے، اسپیکر کے لکھے خط میں مؤقف کو سپورٹ کرتا ہو۔