• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں انڈر پاس کے قریب رکشے پر فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے ابتدائی بیان کے مطابق خواتین کو شادی سے انکار پر دھمکیاں مل رہی تھیں۔

ایس ایچ او لیاقت آباد کے مطابق دونوں خواتین عباسی شہید اسپتال میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے، دونوں خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ روبینہ اور مریم رکشے میں جارہی تھی کہ باہر سے موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی۔ 

اسی دوران فائرنگ کی زد میں آکر روبینہ کے پاؤں پر لھنے والی گولی آر پار ہوکر مریم کو لگی تاہم دونوں خواتین خطرے سے باہر ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، جبکہ زخمی خاتون روبینہ کے ابتدائی بیان کے مطابق افتخار نامی شخص سے رشتے کا تنازعہ پر دھمکی مل رہی تھی تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے۔


قومی خبریں سے مزید