کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کارکنوں اور کراچی تا کشمور کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ دشمن اقدامات پر نظر رکھیں، کسی بھی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ انہوں نے جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے کارکنوں اور ہمدردوں کو"ارسا ایکٹ" میں ترامیم، دریائے سندھ سے 6 نئے کینال بنانے، ایوان صدر میں ہونیوالے سندھ دشمن سازشوں کے خلاف کراچی سے کشمور تک کامیاب احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے اور اظہار تشکر کیا ہے۔