• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور جلسے کی اجازت کے باوجود راستے کیوں بند تھے؟ بیرسٹر سیف کا سوال

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے استفسار کیا ہے کہ لاہور جلسے کی اجازت کے باوجود کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر راستے کیوں بند تھے؟

جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں بیرسٹر سیف اور پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے شرکت کی۔

گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا قافلہ پہنچا تو کالا شاہ کاکو انٹرچینج بند تھا، علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے تو جنریٹر، لائٹس بند تھیں۔

انہوں نے کہا کہ این او سی کے باوجود کالا شاہ کاکو انٹرچینج اور راستے کیوں بند کیے گئے، پی ٹی آئی نے جلسہ کرنا تھا کرلیا، صورتحال سب کے سامنے ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے کہ آج کون سچ اور کون جھوٹ بول رہا تھا، طنزیہ گفتگو سے آپ بحث نہیں جیت سکتے، دلائل سے بات کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ زبردست جلسہ ہوا ہے لوگ بڑی تعداد میں آئے تھے، جلسہ ہمارا حق ہے، ہم کریں گے اور بار بار کریں گے۔

ترجمان خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ یہ مجھے دہشت گرد کہیں گے تو میں کہوں گا کہ ان کی لیڈرشپ چور ہے، ن لیگ کے تو نواز شریف ایک خاتون سے الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید