• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو کیا پڑی ہے وہ ججز کی سلیکشن خود کریں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر


گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کیا پڑی ہے وہ ججوں کی سلیکشن خود کریں۔

 کہوٹہ میں سیمنار سے خطاب میں سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ پانچ ججز یا تین ججز میں سے میں منتخب کروں گا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں، چیزوں کو میرٹ پر چلنا چاہیے، سپریم کورٹ میں کوئی بھی میرٹ پر چیف جسٹس بنتا ہے تو بننے دیں، کوئی ایک ماہ یا ایک سال کےلیے چیف جسٹس بنتا ہے تو بننے دیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جب وہ ریٹائر ہوتے ہیں تو انھیں جانے دیں ایکسٹینشن کیوں دیتے ہیں؟ جب 7 اور 4 نمبر والے کو سیاستدان اوپر لاتے ہیں تو جوتے سیاستدان کو پڑتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید