کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں رات گئے فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔
پولیس کے مطابق غلام الرسول نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر زخمی کیا، دیگر افراد بھی اس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا غلام الرسول نفسیاتی مسائل سے دوچار تھا۔