اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی کامیابی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تصیلی فیصلہ آگیا، اب مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق باقی جماعتوں جتنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو 8 فروری کو فرائض میں ناکامی کا احساس بھی دلایا گیا، یہ پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین کے موقف کی کامیابی ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اب بھی چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد چیف الیکشن کمشنر پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔