• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا چینی کمپنی کے ساتھ سونے، تانبے، دیگر دھاتوں کی مائننگ کیلئے معاہدہ

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے چین میں شانزی نان فیرس میٹلز ہولڈنگ کمپنی کا دورہ کیا۔فوٹوپی آئی ڈی
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے چین میں شانزی نان فیرس میٹلز ہولڈنگ کمپنی کا دورہ کیا۔فوٹوپی آئی ڈی

پاکستان نے چینی کمپنی کے ساتھ سونے، تانبے اور دیگر دھاتوں کی مائننگ کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔

اعلامیے کے مطابق سونے، تانبے اور دیگر دھاتوں کی مائننگ میں جوائنٹ وینچرز کیلئے دونوں جانب سے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔ کمپنی مائننگ، جیولوجی، معدنیات کی تلاش اور پروسیسنگ میں مہارت رکھتی ہے۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے چین میں شانزی نان فیرس میٹلز ہولڈنگ کمپنی کا دورہ کیا۔

اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان معدنیات سے مالا مال ہے، چینی کمپنی کے ساتھ شراکت داری پاکستانی مائننگ میں جدت کا نیا باب کھولے گی۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ جیولوجیکل سروے معدنیات کی دریافت میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، شانزی نان فیرس ہولڈنگ کے تعاون سے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی بہتری پر کام کریں گے۔

بورڈ چیئرمین چینی کمپنی نے کہا کہ یہ شراکت داری دو طرفہ تعاون کیلئے مفید ثابت ہوگی، پاکستان کو ہمیشہ بہترین ساتھی، دوست اور ہمسایہ سمجھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید