وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دیتا ہوں، سعودی عوام کو 94واں قومی دن مبارک ہو۔
وزیراعظم نے کہا ترقی اور خوشحالی کےلیے سعودی قیادت کا وژن مثالی ہے۔ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سعودی عرب کے اقدامات قابل تقلید ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب امن، خوشحالی، استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اہم وکیل ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی۔