• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی اخبار نے میری تعریف میں لکھا پاکستان کا واحد لیڈر ہوں جس کی ساکھ ہے، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میرا فلسطین کے حوالے سے ماضی میں بھی اور آج بھی مؤقف واضح ہے دو ریاستی حل کی جانب جائیں پھر ہی کوئی بات ہو سکتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکے جانے اور سیز فائر ہونے تک اسرائیل سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ 

انہوں نے کہا کہ ان کا ماضی میں بھی اور آج بھی مؤقف واضح ہے کہ "دو ریاستی حل کی جانب جائیں پھر ہی کوئی بات ہو سکتی ہے" ۔

 بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو بات کسی کو سمجھ نہیں آئی وہ یہ کہ اسرائیلی اخبار نے دراصل ان کی تعریف کی ہے اخبار نے لکھا ہے کہ وہ پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جس کی دنیا میں کوئی کریڈیبیلٹی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا ہے۔

یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعووں کی تصدیق کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید