اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ لاہور کے لوگوں نے پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہونے سے انکار کردیا، اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل کی کڑیاں پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی سازش سے ملتی ہیں،بانی پی ٹی آئی کے پہلے خیرخواہ تھے نہ ہی اب ہو سکتے ہیں۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیر سٹر دانیال نے کہا کہ ایک جتھے نے امریکا میں آئی ایم ایف کی عمارت کے باہر احتجاج کیاجس کی کوشش تھی کہ آئی ایم ایف پاکستان سے معاہدہ نہ کرے،آپ دیکھ رہے ہیں ان کے بچے اسرائیل کے پاس ہیں،یہ خود بھی اسرائیلیوں کے ہاتھوں میں جوان ہوئے ہیں۔