• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس شاہد خان نے انصاف پر مبنی فیصلے کیے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد خان کی ریٹائرمنٹ پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور دیگر ججز نے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کی۔

تقریب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ثناء اللّٰہ، ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل، صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلاء شریک ہوئے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کیا۔

چیف جسٹس محمد ابراہیم نے جسٹس شاہد خان کی بطور جج خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس شاہد خان نے اچھے اور پروفیشنل انداز میں بطور جج خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس شاہد خان نے 34 سال تک جوڈیشری میں مختلف عہدوں پر کام کیا، جسٹس شاہد خان نے انصاف پر مبنی فیصلے کیے۔

قومی خبریں سے مزید