• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان کے دادا نے پٹودی پیلس کِس کیلئے بنوایا تھا؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے پٹودی پیلس جس کی مالیت اب 8 ارب بھارتی روپے بتائی جاتی ہے، ان کے دادا نواب افتخار علی خان نے تعمیر کروایا تھا۔

سیف علی خان کی بہن اداکارہ سوہا علی خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میرے دادا نواب افتخار علی خان نے پٹودی پیلس اپنے سسر کو متاثر کرنے کے لیے تعمیر کروایا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری دادی ساجدہ سلطان بھوپال کی بیگم تھیں اور دادا پٹودی کے نواب تھے، دادا کو دادی سے بے حد محبت تھی لیکن دادی کے والد ان دونوں کی شادی کے لیے راضی نہیں تھے۔

سوہا علی خان نے بتایا کہ میرے دادا کھیلوں کے شوقین ہونے کی وجہ سے دادی کے والد کو پسند نہیں تھے، دادا نے 1935ء میں دادی سے شادی کرنے کے لیے پٹودی پیلس تعمیر کروایا لیکن اس کی تعمیر کے دوران ہی دادا کے پاس پیسے ختم ہو گئے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ پٹودی پیلس میں کہیں سنگ مرمر کا فرش ہے اور کہیں عام سیمنٹ کا فرش ہے ایسا اس لیے ہے کیونکہ تعمیر کے وقت دادا کے پاس پیسے ختم ہو گئے تھے۔

سوہا علی خان نے یہ بھی بتایا کہ سیف علی خان نے محل کو پینٹ کرنے کے بجائے وائٹ واش کر کے بھی پیسے بچائے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید