لاہور (ا سپیشل رپورٹر ) انجمن مزارعین پنجا ب کے قائمقام جنرل سیکرٹری چودھری نور نبی ایڈووکیٹ نے چک 4/4ایل اوکاڑہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پولیس چھاپے کی جو ڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری چھاپے کے دوران دروازے توڑ کر گھروں میں داخل ہو گئی جبکہ مہر عبدالستار کے بھائی مہر عبدالجبار کے گھر سے اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے میں کوئی صداقت نہیں بلکہ جھوٹا مقدمہ کے لئے یہ خود ساختہ وقوعہ بنا یا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقو ق کی تنظیمیں مزارعین کے خلاف پولیس کارروائیوں کا نوٹس لیں۔