لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے نیب کی طرف سے کئی سالوں سے زیر التواء چلے آنے والے کیسز سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام خارج کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیدیا ، عمران خان سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نیب کی طرف سے منی لانڈرنگ سمیت متعددسکینڈلز میں اسحاق ڈار کا نام موجود ہونے اور ان کیسز کے کئی سالوں سے زیر التواء چلے آنے کے باوجود اسحاق ڈار کا نام خارج کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیتے ہوئے پارٹی کے ان امور سے متعلق ماہرین سے مشاورت شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کسی بھی اجلاس میں اس معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا اورآئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔