پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کئی مسائل سے دو چار ہے، ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کر کے انہیں دور نہیں کیا جا سکتا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھی پی سی بی سے وابستہ رہے ہیں، ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، دنیا پی سی بی اور پاکستان ٹیم کا مذاق بنا رہی ہے۔
ہارون رشید نے کہا کہ انڈر 19 ٹورنامنٹ شروع کر کے بند کر دینا، ریڈ بال سیریز سے پہلے وائٹ بال ٹورنامنٹ کرانا، ایسا لگتا ہے پی سی بی کے لوگ کنفیوژ ہیں، کوئی وژن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتر بنانا ہے تو دو لمبے سیشن کرنے ہوں گے، کرکٹ کو بہتر بنانا ہے تو لمبے سیشن کرنا ہوں گے، ان سیشن کے بعد جس نتیجے پر پہنچیں تو اس پر عمل کرنا ہو گا۔
ہارون رشید نے یہ بھی کہا کہ کنکشن کیمپ میں دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے، کنکشن کمیپ میں بتایا گیا ٹیم میں اتحاد نہیں ہے۔