• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں جلسہ جلوس دہشت گردی ہے تو یہ دہشت گردی ہم کرتے رہیں گے، بیرسٹر سیف

فایل فوٹو۔
فایل فوٹو۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جلسہ جلوس اگر دہشت گردی ہے تو یہ دہشت گردی ہم کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پشاور سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا جلسہ ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، این او سی دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جلسہ کرنا نہیں بلکہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا دہشتگردی ہے۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو کوئی حق نہیں کہ دوسروں کو دہشت گرد کہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور مریم نواز کے اعصاب پر سوار ہیں۔ مریم نواز تیاری پکڑیں علی امین پھر پنجاب آ رہے ہیں۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین کو آپ کے جعلی مقدمات کی کوئی پرواہ نہیں۔ شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا کرپٹ مافیا ہے۔ 

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے کچے کے ڈاکو نہیں سنبھل رہے ہیں، لگتا ہے کچے کے ڈاکوؤں کی کارروائیوں میں بھی مریم نواز شراکت دار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید