• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوے پر قائم ہوں 30 اکتوبر تک مریم نواز کی حکومت نہیں رہے گی، عون عباس بپی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وہ اپنے دعوے پر قائم ہیں کہ 30 اکتوبر تک مریم نواز کی حکومت قائم نہیں رہے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ آئینی ترمیم پاس نہ ہوئی تو مسلم لیگ ن کی حکومت کی چھٹی ہوجائے گی۔

 سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کے لیے این او سی نہیں دیں گی مگر ہم 5 اکتوبرکو مینار پاکستان لاہور ضرور جائیں گے۔

 پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور غنڈہ ہے اور علی امین گنڈا پور کو پنجاب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید