• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کنیکشن کیمپ میں غیر ملکی این او سی معاملے کا ذکر، آفیشلز کا اظہار ناراضی

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنیکشن کیمپ میں کرکٹر نے غیرملکی لیگز کےلیے این او سی پالیسی پر بات کی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کنیکشن کیمپ میں قومی کرکٹرز نے پی سی بی حکام سے سوالات کیے۔ کھلاڑی نے مکالمے میں کہا کہ مانتے ہیں پرفارمنس اچھی نہیں، پرفارمنس کےلیے دماغی سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے کہا کہ غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، این او سی کا قانون کھلاڑیوں کےلیے الگ الگ ہے، پی سی بی این او سی پر التواء کرتا ہے، جواب نہیں ملتا۔

چیئرمین پی سی بی نے سی او او سلمان نصیر کو این او سی معاملات پر نظر ثانی کرنے  کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق  پی سی بی آفیشلز نے مالی اور این او سی معاملات پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ این او سی معاملات کا ذکر کنیکشن کیمپ میں نہیں کرتے۔

ذرائع کے مطابق  کنیکشن کیمپ میں کھلاڑی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سرجری کی بات تو کردی گئی، پی سی بی کو اندرونی سرجری کی بھی ضرورت ہے، پی سی بی کو اندرونی معاملات بھی دیکھنے چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیون کا کہنا تھا کہ اندرون معاملات سے کھلاڑیوں پر دماغی طور پر اثر پڑتا ہے، کھلاڑیوں سے ٹھیک طرح برتاؤ نہیں کیا جاتا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید