• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان کیلئے IMF کا پروگرام اگلے تین سال کا ہے، وزیر خزانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام اگلے تین سال کا ہے، پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی توثیق ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے پروگرام قبول اور اعتماد کا اظہار کرنے پر آئی ایم یف کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کم، شرح سود بھی نیچے آرہی ہے، کرنسی مستحکم ہے، زرمبادلہ ذخائر بڑھ گئے ہیں، بین الاقوامی اداروں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی ہے، مہنگائی میں کمی کا عام آدمی پر اثر آنا شروع ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غذا اور کموڈیٹی پرائس میں کمی آئی ہے، ہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے پر عزم ہیں، ٹیکس ہو یا توانائی، پرائیوٹائزیشن ہو یا سرکاری کمپنیاں ہوں ہم اس پر عمل کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو آخری پروگرام بنانا ہے تو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنی ہوں گی، ہمیں ماضی کو بھول کر مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ہوگیا وہ ہوگیا ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ اسے آگے کیسے لے کر جانا ہے، میکرواکنامک استحکام آئے گا تو اس فاؤنڈیشن پر عمارت کھڑی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید