• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستانی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، آئی ایم ایف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں، معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارک دی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت امیروں سے ٹیکس لے رہی ہے اور غریبوں کی مدد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی گروتھ، مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام اگلے تین سال کا ہے، پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی توثیق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی ہے، مہنگائی میں کمی کا عام آدمی پر اثر آنا شروع ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید