جلد ہی ہمارے سیارے زمین کو ایک اور چاند ملنے والا ہے لیکن یہ پہلے چاند سے بہت مختلف ہو گا۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ دوسرا چاند بنیادی طور پر ایک چھوٹا سیارچہ (asteroid) ہے جو نظامِ شمسی میں اپنے سفر کے درمیان زمین کی جانب آ رہا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ (asteroid) زمین کی کششِ ثقل کی وجہ سے کچھ عرصے تک اس کے گرد چکر لگاتا رہے گا۔
بد قسمتی سے زمین کو ملنے والے اس دوسرے چاند کا مشاہدہ انسان نہیں کر سکیں گے کیونکہ زمین کے چاند کے مقابلے میں یہ سیارچہ بہت چھوٹا ہے جس کی لمبائی تقریباً 10 میٹر ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ناسا کے پروگرام ایسٹیروئیڈ ٹیریسٹریل- امپیکٹ لاسٹ الرٹ سسٹم (Asteroid Terrestrial-impact Last Alert System) کے محققین نے ایک چھوٹے سیارچے کو دریافت کیا ہے اور اس کا نام PT5 2024 رکھا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ سیارچہ (asteroid) زمین کے گرد 53 دن تک چکر لگاتا رہے گا، زمین کے گرد اس کا سفر 29 ستمبر سے شروع ہو کر 25 نومبر تک جاری رہے گا۔