بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا۔
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح اسپتال میں داخل 40 سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں داخل کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 9 کا انتقال ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں ایک کانگو وائرس کا مریض سامنے آیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 28 سالہ مریضہ کا تعلق ہزارہ ٹاؤن سے ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔