وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز حلفاً بتائیں نواز شریف نے یاسمین راشد سے الیکشن نہیں ہارا؟
نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کیا مریم نواز نے اپنی سیٹ جیتی یا کسی اور کی جیتی ہوئی سیٹ چوری کی؟ جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنا مسلم لیگ (ن) کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور دن رات صوبے کےلیے کام کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ کمیشن جان بوجھ کر وقت ضائع کرنا چاہتا ہے۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے پاس آئینی ترمیم کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ غیرقانونی آئینی ترمیم پر جعلی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں کریں گے۔